• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 20557

    عنوان:

    میں کراچی میں رہتاہوں اور پاکستان و دیگر ممالک کا سفرکرتارہتاہوں۔ قصر کب شروع ہوتاہے؟ سفر شروع ہونے اور گھر سے نکلنے کے بعد؟ فرض کیجئے کہ میں کراچی ایئر پورٹ میں ہوں اور فلائٹ کا انتظار کررہاہوں جو لیٹ ہے۔ اس درمیان ایک یا دو نمازوں کا وقت آتاہے، تو کیا میں قصرنماز پڑھوں یا پوری نماز پڑھوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20557

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 470=386-4/1431

    جب آدمی اپنی بستی اوراس کے مضافات سے پار کرجائیں تومسافر شرعی شمار کیے جائیں گے۔ کراچی کا ایرپورٹ اگر کراچی کی آبادی سے ملحق ہے تو وہ اس کے مضافات میں شما رہوگا۔ وہاں پوری نماز پڑھنی ہوگی۔ اور اگر کراچی کی آبادی سے کٹا ہوا اور علاحدہ ہے تو پھر ایر پورٹ پر قصر کریں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند