• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39954

    عنوان: کیا بحالت مجبوری امام پیچھے نماز جائز ہے جس پر ہمیں شك ہو كہ وہ بدعت میں مبتلا ہیں

    سوال: کیا بحالت مجبوری ایسے امام حضرات کے پیچھے نماز جائز ہے جن پر ہمیں شک ہو کہ وہ حضرت بدعت میں متبلا ہوں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 39954

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1091-1091/M=7/1433 اگر اس بات کا اطمینان ہے کہ امام شرکیہ عقائد وامور میں مبتلا نہیں ہے تو اس کے پیچھے نماز جائز ہے او رتنہا نماز پڑھنے سے اچھا ہے کہ اس بدعتی کے پیچھے نماز پڑھ لیں تاکہ فضیلت جماعت حاصل ہوجائے۔ صلی خلف فاسق أو مبتدع نال فضل الجماعة. (درمختار زکریا: ۲/۳۰۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند