عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 41427
جواب نمبر: 41427
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1753-1347b=10/1433 احادیث میں تو ہرنماز اول وقت میں پڑھنے کا ذکر بھی ہے اور ظہر کی نماز گرمیوں میں ابراد کرکے اور فجر کی اسفار کرکے پڑھنے کا حکم بھی مذکور ہے، فجر کی نماز رمضان میں اول وقت میں اس لیے پڑھی جاتی ہے کہ لوگ سحری کے لیے اٹھتے ہیں، پھر سحری کھاکر سوجائیں تو فجر کی نماز قضا ہوجائے گی، اس لیے اول وقت میں پڑھ لیتے ہیں کہ نماز کے بعد پھر اطمینان سے اپنی نیند پوری کرسکتے ہیں، رمضان میں فجر جلد پڑھنے کی کوئی حدیث نہیں آئی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند