• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603376

    عنوان:

    راستہ میں واقع مسجد جہاں امام ومؤذن متعین ہیں كیا وہاں دوسری بار جماعت كرسكتے ہیں؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کے ہمارے علاقے میں ایک پمپ میں مسجد ہے ، جس کے امام اور مقتدی متعین ہیں، اگرچہ وہ راستے میں ہے ، لیکن اگر وہاں کے لوگ یعنی علاقے والے اس میں دوسری جماعت کرتے ہیں تو کیا یہ جائز ہے علاقے والے کے لیے یا نہیں جب کہ پہلی جماعت ہوچکی ہو کبھی کبھار؟

    جواب نمبر: 603376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 769-560/H=07/1442

     جب کہ اس مسجد کے امام و مقتدی متعین ہیں تو خواہ وہ مسجد راستہ میں واقع ہے مگر صورت مسئولہ میں وہ مسجد محلہ ہی کے حکم میں ہے پس اس میں جماعت ثانیہ کبھی کبھار بھی مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند