• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 606737

    عنوان:

    اونچائی پر نماز پڑھنے والے کے سامنے سے گذرنا؟

    سوال:

    ہمارے گھر میں تختِ ہے جس کی اونچائی 1فٹ ہے تقریباً ۔ والدہ اس پر نماز پڑھتی ہیں اس دوران کیا آگے سے جا سکتے ہیں گناہ تو نہیں ملے گا ؟

    جواب نمبر: 606737

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 244-178/D=03/1443

     اگر نمازی کا کوئی عضو گزرنے والے کے تقابل میں آرہا ہو، یعنی نمازی، گزرنے والے کے قد سے اونچائی پر نہ ہو تو اس کے سامنے سے گزرنا جائز نہیں ہے۔ لہٰذا صورت مسئولہ میں آپ کے لئے بغیر سترے کے گزرنا جائز نہیں ہے۔

    فی الہندیة: ولو کان یصلی في الدکان فإن کانت أعضاء المار تحاذی أعضاء المصلي یکرہ، والا فلا، کذا في محیط السرخسي (1/104، قدیم، کتاب الصلاة الباب السابع)

    في الدر: أو مرورہ أسفل من الدکان أمام المصلي لو کان یصلي علیہا أي الدکان، بشرط محاذاة بعض أعضاء المار بعض أعضائہ، وکذا سطح وسریر وکل مرتفع دون قامة المار۔ (ردالمحتار: 2/399، ط: زکریا، الصلاة / ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیہما)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند