• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603348

    عنوان:

    اگر كبھی كبھار اپنے وطن جانا ہو تو آدمی مقیم ہوگا یا مسافر؟

    سوال:

    میں جہا رہتا ہو وہاں سے مجھے کہیں جانا ہے اور جہاں جانا ہے وہ 165کلومیٹر دور ہے لیکن جہاں جانا ہے وہ میرا پیدائشی وطن بھی ہے اور میرا خود کا گھر بھی ہے ، لیکن میں وہاں پر رہتا نہیں ہوں، سال میں ایک یا دو مرتبہ ہی جاتا ہوں، اب اس صورت میں ہم وہاں مسافر ہیں مقیم ؟ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:653-499/L=7/1442

     مذکورہ بالا صورت میں اگر آپ نے اپنے پیدائشی وطن کو بالکلیہ ترک نہیں کیا ہے تو آپ وہاں جاکر مقیم رہیں گے اور اتمام کریں گے ۔

    ویبطل الوطن الأصلی بالوطن الأصلی إذا انتقل عن الأول بأہلہ وأما إذا لم ینتقل بأہلہ ولکنہ استحدث أہلا ببلدة أخری فلا یبطل وطنہ الأول ویتم فیہما ولا یبطل الوطن الأصلی بإنشاء السفر وبوطن الإقامة. (الفتاوی الہندیة 1/ 142)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند