• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170378

    عنوان: جہری نماز میں كچھ آیت سرا پڑھ دی تو كیا اسے جہرا لوٹانا ضروری ہے؟

    سوال: پوچھنا یہ ہے کہ اگر امام جہری نماز میں سورة فاتحہ” غیر المغضوب“ تک سری پڑھ گیا اس کے بعد اسے یاد آیا یا کسی نے پیچھے سے لقمہ دیا اس کے بعد کیا وہ شروع سے جہری آواز میں سورة فاتحہ شروع کرے گا یا وہیں سے آگے جہری یعنی ”غیر المغضوب“ سے جہری شروع کرے گا؟

    جواب نمبر: 170378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 915-759/B=09/1440

    صورت مذکورہ میں شروع سے سورہٴ فاتحہ جہری آواز میں لوٹانے کی ضرورت نہیں۔ جب یاد آیا وہیں سے یعنی غیر المغضوب علیہم ولا الضالین سے جہری آواز میں پڑھے، اور اخیر میں سجدہٴ سہو بھی کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند