• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175915

    عنوان: تین ركعتیں چھوٹ جائیں تو كس طرح پوری كریں؟

    سوال: جماعت میں فرض نماز چار رکعت میں سے تین رکعت چھوٹ جائے تو کیا کریں؟

    جواب نمبر: 175915

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 938-696/H=08/1441

    سلام اِمام کے بعد کھڑے ہوکر مسبوق پہلی رکعت میں ثنا تعوذ تسمیہ سورہٴ فاتحہ اور سورت پڑھے رکوع سجدہ کرے اور دوسرے سجدہ کے بعد قعدہ کرے اس میں تشہد پڑھے اور تشہد کے بعد کھڑا ہوکر فاتحہ و سورت پڑھے رکوع سجدہ کرے اور بعد دوسرے سجدہ کے کھڑے ہوکر تیسری رکعت میں سورہٴ فاتحہ پڑھے رکوع سجدہ کے بعد قعدہ کرے اس میں تشہد درود شریف اور دعاء پڑھ کر سلام پھیر دے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند