• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 145444

    عنوان: سنت اور فرض نماز کے درمیان کیا فرق ہے؟

    سوال: سنت اور فرض نماز کے درمیان کیا فرق ہے؟اورمیں ہر رکعت میں (دو رکعت والی اور چار رکعت والی نماز) میں کیا پڑھ سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 145444

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 025-045/D=2/1438

     

    فرض اور سنت کی چار رکعت والی نماز میں قیام کی حالت میں قرأت کرنے کے اعتبار سے تھوڑا سا فرق ہے یعنی شروع کی دو رکعتوں میں تو دونوں نمازوں میں سورہ فاتحہ کے ساتھ ایک سورة یا تین آیت ملائی جائے گی اسی طرح نفل اور سنت کی بعد کی دو رکعتوں میں بھی سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی سورة ملائی جائے گی لیکن فرض کی بعد کی دو رکعتوں میں صرف سورة فاتحہ پڑھی جائے گی کوئی سورت نہیں ملائی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند