• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37250

    عنوان: فجر کی نماز میں امام کا انتظار کرنا

    سوال: اگر امام کو احتلام ہو جائے اور غسل کرنے کی وجہ سے وہ نماز کے لئے دیر کرے تو اس حالت میں مقتدی کتنی دیر تک امام کا انتظار کریں گییا انتظار کرنا درست نہ ہوگا؟اگر امام صاحب نہ آئے تو کون امامت کر ے گا؟

    جواب نمبر: 37250

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 318=260-3/1433 اگر سارے مقتدی امام کے غسل سے فارغ ہونے تک انتظار کرسکتے ہیں تو انتظار کرلیں۔ ۱۰-۱۲ منٹ میں وہ غسل سے فارغ ہوکر فجر کی سنت پڑھ لے گا، اس کے بعد نماز فجر پڑھا دے گا، اور اگر اتنی دیر انتظار نہیں کرسکتے ہیں تو کسی اور کو امام بناکر نماز پڑھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند