• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608954

    عنوان:

    قعدہ اولی چھوٹ جائے تو سجدہٴ سہو سے نماز مکمل ہوجائے گی

    سوال:

    وتر میں قعدہ اولی ترک ہو جانے کے بعد سجدہ سہو کر لیا پھر نماز مکمل کر لی تو نماز ہو گئی یا از سرے نو پڑھنی چاہئے؟

    جواب نمبر: 608954

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:341-194/D-Mulhaqa=6/1443

     جی ہاں ! بھول سے قعدہ اولی چھوٹ جانے کے بعداگر قعدہ اخیرہ میں سجدہ سہو کرلیا تو نماز ہوگئی، دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    قال الحصکفی: (وإلا) أی وإن استقام قائما (لا) یعود لاشتغالہ بفرض القیام (وسجد للسہو) لترک الواجب ۔ ( الدر المختار مع رد المحتار: ۸۴/۲، دار الفکر، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند