• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 27427

    عنوان: نماز پڑھتے پڑھتے اگر غلطی سے ستر عورت دکھ جائے تو کیا نماز ہوگی؟

    سوال: نماز پڑھتے پڑھتے اگر غلطی سے ستر عورت دکھ جائے تو کیا نماز ہوگی؟

    جواب نمبر: 27427

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1650=1650-11/1431

    اگر ایک چوتھائی ستر کا حصہ کھل جائے اور ایک رکن کی ادائیگی کے بقدر کھلا رہے تو اس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔
    اگر سوال کا منشا یہ ہو کہ نماز میں غلطی سے کسی دوسرے کا ستر دیکھ جائے تو دیکھنے والے کی نماز کا کیا حکم ہے؟ تو اس کی وضاحت فرماکر دوبارہ سوال کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند