• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 33151

    عنوان: عورت نماز کے رکوع میں کہاں تک جھک سکتی ہے؟یعنی ہاتھ کی انگلیاں کہاں ہو اور پیٹھ کتنی جھکی ہونی چاہئے؟

    سوال: عورت نماز کے رکوع میں کہاں تک جھک سکتی ہے؟یعنی ہاتھ کی انگلیاں کہاں ہو اور پیٹھ کتنی جھکی ہونی چاہئے؟

    جواب نمبر: 33151

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1175=451-8/1432 عورت رکوع میں تھوڑاسا جھکے یعنی صرف اس قدر کہ ہاتھ گٹھنوں تک پہنچ جائیں: قال في المعراج: وفي المجتبی ہذا کلہ في حق الرجل أما المرأة فتنحني في الرکوع یسیرًا․ (شامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند