• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 177957

    عنوان: نماز کے درمیان قرآن کس طرح پڑھنا چاہیے

    سوال: نماز کے درمیان قرآن کس طرح پڑھنا چاہیے یعنی تشدید مد اور سارے الفاظ صحیح طرح ادا ہونے چاہیے اور کیا قرات کرکے پڑھنا چاہیے یا بغیر قرات کے پڑھ سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 177957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 735-581/D=08/1441

    فرض نماز میں درمیانی رفتار سے قرأت کرنا چاہئے جس میں اخفاء ادغام مَد وغیرہ کی ادائیگی ہو جائے تراویح میں کچھ تیز رفتار سے پڑھا جا سکتا ہے نماز میں اس طرح نہ پڑھا جائے جیسا کہ جلسہ وغیرہ میں یا قراء حضرات ٹھہر ٹھہر کر مشق کے طور پر پڑھتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند