• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 52938

    عنوان: كیا توبہ كرنے كے بعد بھی قضا نمازیں پڑھنا ضروری ہیں؟

    سوال: قضاء نمازوں کے متعلق میرے ذہن میں چند سوالات ہیں جس کیلئے آپ میری راہ نمائیں فرمائیں۔ میری بہت سی نمازیں قضاء ہو چکی ہیں لیکن الحمداللہ گذشتہ ۱۰ سالوں سے میں نے نماز کی پابندی کی ہے اور اللہ کی توفیق سے اس پر قائم ہوں۔ اس وقت میں اسڑلیا میں مقیم ہوں اور یہاں مختلف مسالک کے لوگ اور علماء موجوہیں، ایک عالم سے میری ملاقات ہوئی جنہوں نے کہا کہ انسان جب توبہ کرلیتا ہے تواللہ تبارک و تعالی اسکے سارے گناہ معاف کردیتا ہے اور وہ قضاء نمازوں کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان کا اد کرنا ضروری نہیں جبکہ میں کئی سالوں سے ہر نماز کے ساتھ قضاء نمازوں کا اہتمام کررہا ہوں۔ وقت کی قلت کی وجہ سے مجھے پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے ۔برائے مہربانی اس سلسلے میں میری راہ نمائی فرمائیں۔ کیا میں قضاء نمازیں جاری رکھوں اور اگر جاری رکھوں تو اسکی آسان صورت کیا ہوگی؟

    جواب نمبر: 52938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 931-931/M=7/1435-U اس میں شبہ نہیں کہ انسان جب گناہ سے سچی توبہ کرلیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ کو معاف کردیتے ہیں التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ (الحدیث) لیکن اس کا یہ مطلب نکالنا غلط ہے کہ قضاء نمازوں کو ادا کرنا ضروری نہیں، قضا نمازوں کی ادائیگی بہرحال لازم ہے اوروقت پر نماز نہ پڑھنے کا جو گناہ ہوا وہ سچی توبہ سے معاف ہوسکتا ہے، پس آپ قضاء نمازوں کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھیں اوراس کی آسان صورت یہی ہے کہ ہروقتیہ نماز سے پہلے یا بعد میں ایک وقت کی قضا نماز بھی ادا کرلیا کریں یا حسب موقع ادائیگی کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند