• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 27334

    عنوان: (۱) نماز کی پہلی رکعت میں اگر کوئی شخص سورة فاتحہ کے بعد سورة ملانا بھول گیا اور رکوع میں چلاگیاتو کیا بعد میں سجدہ سہو کرنے سے نماز ہوجائے گی؟
    (۲) عصر کی نماز میں امام صاحب نے دوسری رکعت میں بلند آواز سے سورة فاتحہ پڑھنے کے لیے اتنا کہا؛” الحمد للہ“تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگیا؟
    (۳) مغرب کی نماز میں امام صاحب تیسری رکعت میں التحیات کے بعد کھڑے ہوگئے اور چوتھی رکعت میں قعدہ آخیرہ کیا اور سجدہ سہو کرکے سلام پھیر لیا تو کیا نماز ہوجائے گی؟واضح رہے کہ پیچھے سے کسی مقتدی نے لقمہ بھی نہیں دیا ۔ برا ہ کرم، ان تمام مسائل کو وضاحت سے بیان فرمائیں۔ 

    سوال: (۱) نماز کی پہلی رکعت میں اگر کوئی شخص سورة فاتحہ کے بعد سورة ملانا بھول گیا اور رکوع میں چلاگیاتو کیا بعد میں سجدہ سہو کرنے سے نماز ہوجائے گی؟
    (۲) عصر کی نماز میں امام صاحب نے دوسری رکعت میں بلند آواز سے سورة فاتحہ پڑھنے کے لیے اتنا کہا؛” الحمد للہ“تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگیا؟
    (۳) مغرب کی نماز میں امام صاحب تیسری رکعت میں التحیات کے بعد کھڑے ہوگئے اور چوتھی رکعت میں قعدہ آخیرہ کیا اور سجدہ سہو کرکے سلام پھیر لیا تو کیا نماز ہوجائے گی؟واضح رہے کہ پیچھے سے کسی مقتدی نے لقمہ بھی نہیں دیا ۔ برا ہ کرم، ان تمام مسائل کو وضاحت سے بیان فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 27334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1807=1314-1/1432

    (۱) جی ہاں! ہوجائے گی۔ 
    (۲) محض الحمد للہ کہنے سے سجدہ سہوواجب نہیں ہوا۔
    (۳) جی ہاں! نماز ہوگئی، البتہ ایسی صورت میں بہتر یہی تھا کہ ایک رکعت اور ملالیتے تاکہ تین رکعت فرض اخیر کی دو رکعتیں نفل ہوجاتیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند