• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 21632

    عنوان:

    سوال یہ ہے کہ اگر نماز خصوصا مسجد میں جماعت کے دوران کسی کا موبائل بجنے لگے تو کیا کرنا چاہئے؟

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ اگر نماز خصوصا مسجد میں جماعت کے دوران کسی کا موبائل بجنے لگے تو کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 21632

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 562=562-5/1431

     

    اگر دوران ِ نماز موبائل بجنے لگے اور عمل قلیل کے ذریعہ اس کو بند کردینا ممکن ہو، یعنی دونوں ہاتھ لگانے کی ضرورت نہ ہو صرف ایک ہاتھ سے بند کیا جاسکتا ہو تو ایک ہاتھ سے بند کردینا چاہیے۔ اور اگر عمل قلیل کے ذریعہ بند کرنا ممکن نہ ہو اور گھنٹی ساز اور میوزک والی ہو جس سے نمازیوں کو ناقابل برداشت تشویش وخلل ہو تو نماز توڑکر بند کردینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند