• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 66124

    عنوان: میں مسلسل چالیس دن تک کی نیت سے تکبیر اولی کے ساتھ نماز پڑھ رہاتھا، آج سینتیسواں دن ہے، بدقسمتی سے میری فجر کی نماز چھوٹ گئی

    سوال: میں مسلسل چالیس دن تک کی نیت سے تکبیر اولی کے ساتھ نماز پڑھ رہاتھا، آج سینتیسواں دن ہے، بدقسمتی سے میری فجر کی نماز چھوٹ گئی ، لیکن میری کوشش جاری ہے، اور میں نہ صرف چالیس دن تک بلکہ اللہ کے فضل و کرم سے اپنی آخری سانس تک تکبیر اولی کے ساتھ نماز پڑھوں گا۔ کیا مجھے جہنم کی آگ ار منافقت سے نجات مل جائے گی؟جیسا کہ ایک حدیث میں اس کا ذکر ہے۔ میں شادی شدہ ہوں اور فجر کی نماز کے لیے اٹھنا اور نہانا بہت ہی مشکل ہے۔ میں اس بارے میں فکر مند ہوں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 66124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 967-926/H=9/1437

     

    (۱) آپ نے جو کچھ اپنے جذبات لکھے ہیں ان کے پیش نظر جہنم کی آگ او رمنافقت سے بری ہونے کا پروانہ ضرور اللہ پاک عطاء فرمائے گا ان شاء اللہ تعالی۔ اللہ پاک اخلاص کے ساتھ ہر نیک عمل بالخصوص نماز کی تکمیل کی پوری توفیق عطاء فرمائے آمین۔

    (۲) فکر مند رہیں گے تو ان شاء اللہ کوئی دشواری پیش نہ آئے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند