• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601609

    عنوان: کیا حضرت گنگوہی رحمۃاللہ علیہ فرضوں کی امامت میں صرف پارہٴ عم سے پڑھتے تھے؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا حضرت گنگوہی رحمۃاللہ علیہ فرضوں کی امامت میں صرف پارہٴ عم سے پڑھتے تھے؟

    جواب نمبر: 601609

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 303-232/D=05/1442

     حضرت گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے سوال میں مذکور بات ہمارے علم میں نہیں ہے، تذکرة الرشید میں بھی دیکھا ایسی کوئی بات نہیں ملی۔

    البتہ ہمارے اکابر مثلا حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ اور حضرت حکیم الدین مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ۲۹/ ویں ۳۰/ ویں پارے میں سے قرأت کی ہدایت فرماتے اور پوری سورة پڑھنے کو ترجیح دیتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند