• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 4071

    عنوان:

    اگر کوئی اپنی زندگی میں چھ مہینے تک نماز نہ پڑھ سکے اور وہ قضائے عمری کرنا چاہتاہو (یا چاہتی ہو) توکیا وہ ایسا کرسکتا ہے؟ قضا کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی اپنی زندگی میں چھ مہینے تک نماز نہ پڑھ سکے اور وہ قضائے عمری کرنا چاہتاہو (یا چاہتی ہو) توکیا وہ ایسا کرسکتا ہے؟ قضا کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 4071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 812=723/ ب

     

    اس طرح نیت کرکے قضا نماز ادا کرتے رہیں کہ مثلاً چھ مہینے کے دوران جو فجر کی سب سے پہلی نماز مجھ سے قضا ہوئی تھی اس کی ادائیگی کی نیت کررہا ہوں پھر دوسری جو نماز ظہر مجھ سے قضا ہوئی تھی اس کی نیت کررہا ہوں، اسی طرح دیگر نمازوں کی صورت میں کرتے رہیں، ہرایک نماز کے ادا کرنے سے پہلے یہ نیت کریں کہ جو بھینماز عصر کی یا مغرب کی یا عشاء کی سب سے پہلی مرتبہ قضاء ہوئی تھی اس کی ادائیگی کی نیت کررہا ہوں، پھر دوسری مرتبہ ان نمازوں میں سے جو قضا ہوئی تھی اس کی ادائیگی کی نیت کررہا ہوں، اسی طرح کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند