• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168854

    عنوان: مسجد میں وضو كركے گھر آكر نوافل پڑھنا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک شخص اگرمسجد میں وضو کرکے گھر آکر نماز پڑھے مثلا تہجد کی نماز وغیرہ توکیا اس کا یہ عمل جائز یا نہیں؟

    جواب نمبر: 168854

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 660-596/M=06/1440

    تہجد و دیگر نوافل، گھر میں پڑھنا اولیٰ ہے اس لئے اگر پانی موجود ہے تو اچھا ہے گھر ہی میں وضو کرکے تہجد وغیرہ پڑھے لیکن اگر کوئی مسجد میں آکر وضو کرے پھر گھر جاکر تہجد وغیرہ پڑھے تو شرعاً کوئی حرج نہیں تاہم ایسی صورت میں اچھا یہ ہے کہ مسجد میں وضو کرکے دورکعت مسجد میں بھی ادا کرلے اور بقیہ گھر آکر پڑھ لے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند