عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 159337
جواب نمبر: 159337
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:779-660/sd=7/1439
(۱) اگر نفل یا سنت کی آخری رکعت کے قعدے میں فرض نماز کے لیے اقامت شروع ہوجائے ، تو التحیات کے بعد سلام پھیر کر جماعت میں شامل ہونا جائز ہے ۔(۲) اگر نفل یا سنت کے آخری رکعت کے قعدے میں ہو اور فرض نماز کی رکعت نکلنے کا اندیشہ ہو، تو التحیات سے پہلے سلام پھیرنا جائز نہیں ہے ، التحیات مکمل کرکے سلام پھیرے ، خواہ فرض کی ایک رکعت نکل جائے ، اس لیے کہ نفل یا سنت شروع کرنے کے بعد اس کی تکمیل واجب ہوتی ہے ، التحیات سے پہلے سلام پھیرنے میں نماز نہیں ہوگی ، اس لیے کہ التحیات پڑھنا واجب ہے۔
قال الحصکفی : (والشارع فی نفل لا یقطع مطلقا) ویتمہ رکعتین (وکذا سنة الظہر) ( الدر المختار مع رد المحتار : ۵۳/۲، باب ادراک الفریضة ، ط: دار الفکر، بیروت )
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند