عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 149681
جواب نمبر: 149681
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 821-797/M=7/1438
بریلوی یا سلفی امام کا عقیدہ غلط ہونے کی وجہ سے آپ اس کے پیچھے صرف ظاہراً نماز پڑھیں گے، اس کی اقتداء نہیں کریں گے بلکہ حقیقت میں آپ اپنی نماز پڑھیں گے، اس طریقے پر نماز پڑھنے کی ضرورت ومجبوری کیا ہے؟ اگر آپ کے یہاں دوسری مسجد ہو جہاں کا امام صحیح العقیدہ ہو وہاں جاکر پڑھ لیا کریں، اگر دوسری مسجد نہیں ہے یا وہاں کا امام بھی صحیح العقیدہ نہیں ہے اور آپ کئی لوگ ہیں تو کسی دوسری مناسب جگہ میں اپنی الگ جماعت کرلیا کریں، اور اگر آپ تنہا ہیں اور بریلوی یا سلفی امام شرکیہ عقیدے میں مبتلا نہیں ہے تو اسی کی اقتداء میں نماز پڑھ لیا کریں تاکہ فضیلت جماعت حاصل ہوجائے۔ مصنف عبد الرزاق میں ایسی کوئی حدیث ہمارے علم میں نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند