• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 3745

    عنوان:

    قریبی مسجد میں ظہر کی نماز دوبجے ہوتی ہے جبکہ مجھے دو بجے تک اپنی ڈیوٹی پر پہنچنا ضروری ہے، کیا میں جماعت سے پہلے اسی مسجد میں اکیلے نماز ادا کرکے جا سکتاہوں؟

    سوال:

    قریبی مسجد میں ظہر کی نماز دوبجے ہوتی ہے جبکہ مجھے دو بجے تک اپنی ڈیوٹی پر پہنچنا ضروری ہے، کیا میں جماعت سے پہلے اسی مسجد میں اکیلے نماز ادا کرکے جا سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 3745

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 35/ م= 35/ م

    آپ اکیلے اسی مسجد میں جماعت سے پہلے نماز ادا کرکے ڈیوٹی پر جاسکتے ہیں، لیکن جماعت کے ثواب عظیم سے محروم رہیں گے۔ اس لیے اگر ایسی شکل ممکن ہو کہ آپ مالک کی اجازت سے ظہر کی نماز دو بجے اپنے قریبی مسجد میں جماعت کے ساتھ پڑھ کر نکلیں اور جو تاخیر ہو اتنی ڈیوٹی دیر تک اخیر میں پوری کردیا کریں تو یہ بہتر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند