• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11513

    عنوان:

    اگر پتلون ٹخنوں سے نیچی ہے تو نماز ہوگی یا نہیں، اس کو الٹادیں تو کیا نماز ہوگی؟برائے کرم پورا فتوی بھیج دیں۔

    سوال:

    اگر پتلون ٹخنوں سے نیچی ہے تو نماز ہوگی یا نہیں، اس کو الٹادیں تو کیا نماز ہوگی؟برائے کرم پورا فتوی بھیج دیں۔

    جواب نمبر: 11513

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 494=365/ل

    پتلون ٹخنوں سے نیچی ہونے کی صورت میں نماز مکروہ ہوتی ہے، اگر پتلون کو موڑلیا جائے جس سے وہ ٹخنے سے اوپر آجائے تو کراہت ساقط ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ نماز یا غیر نماز ہردو حالت میں پتلون پاجامہ وغیرہ ٹخنوں سے نیچے پہننا مکروہ تحریمی ہے، حدیث شریف میں اس پر سخت وعید آئی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند