• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608326

    عنوان:

    کس مسجد کی اذان کے بعد عورت نماز پڑھے

    سوال:

    سوال : میرا سوال یہ ہے کہ عورتوں کو نماز پہلی اَذان کے ہونے کے بعد پڑھ لینی چاہئے یا اپنے ایریا کی ساری اذانوں کے بعد؟ کیوں کہ یہاں بہت سی اذانوں کی آواز آتی ہے اس میں شیعہ کی اَذان بھی ہوتی ہے ۔ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 608326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 410-213/B-Mulhaqa=05/1443

     اپنے ایریا کی ساری اذانوں کا انتظار کرنا ضروری نہیں ہے، پہلی اذان (جو کسی بھی اہل سنت والجماعت کی مسجد سے دی جائے) کے بعد عورتیں نماز ادا کرسکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند