عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 168455
جواب نمبر: 16845501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 590-525/M=06/1440
اگر آپ جماعت کی نماز میں ابتداء سے شامل ہیں یعنی آپ کی کوئی رکعت فوت نہیں ہوئی ہے تو آخری رکعت میں التحیات کے بعد درود اور دعا بھی پڑھیں گے اور اگر آپ مسبوق ہیں یعنی آپ کی رکعت چھوٹ گئی ہے تو امام کے قعدہ اخیرہ میں آپ صرف التحیات پڑھیں اس رفتار سے کہ امام کے سلام پھیرنے تک آپ کی التحیات مکمل ہو جائے اور اگر پہلے پوری ہو جائے تو خاموش رہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
صرف نظر آنے والے انگلی کے حصوں پر مسح کیا اور پیروں پر پلاسٹر پر نہ کیا تو وضوء اور نماز کا کیا حکم ہے؟
1493 مناظرنماز کے لیے وضو کرتے ہوئے اگر بزرگ ضعیف لوگوں کو آگے کرنے سے جماعت نکل جائے تو کیا جماعت کا ثواب ملے گا یا نہیں؟
مجھے کسی نے منع کیا کہ کوئی بھی نفل (شکرانہ یا کوئی نفلی نماز) کسی نماز کے بعد ادا نہ کرو بلکہ پہلے پڑھو۔ جب کہ جہاں تک میں نے پڑھا ہے فجر اورظہر کے بعد نوافل پڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔ کیا نفل نماز مکروہ اوقات کے علاوہ کبھی بھی پڑھ سکتے ہیں اور کیا قضا نمازیں فجر او رعصر کے بعد بھی پڑھی جاسکتی ہیں؟ (۲)میرا بیٹا جس کی عمر بارہ سال ہے وہ ماشاء اللہ حافظ قرآن ہے۔ اسے پڑھانے والے حافظ صاحب نے اسے کہا ہے کہ اس بار رمضان میں وہ ان کے ساتھ مل کر تراویح پڑھائے (میرا بیٹا ابھی نابالغ ہے) تو کیا یہ صحیح ہوگا؟ (۳)جن نمازوں میں اردو میں دعا کی گئی ان کو لوٹانا ہوگا؟
7137 مناظرزندگی میں نماز کا فدیہ دینا
3559 مناظر