عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 175865
جواب نمبر: 175865
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 450-412/M=05/1441
اگر نابینا شخص سے افضل کوئی بینا موجود نہیں ہے اور نابینا پاکی صفائی کا پورا خیال رکھتا ہے اور قرآن صحیح پڑھتا ہے تو نابینا کی امامت بلا کراہت درست ہے۔ عن أنس بن مالک رضی اللہ عنہ أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم استخلف ابن أم مکتوم یوٴم الناس وہو أعمی (سنن ابی داوٴد) ویکرہ إمامة عبد و فاسق ․․․․․ وأعمی إلا أن یکون أي غیر الفاسق أعلم القوم فہو أول (درمختار) وفی الشامیة: قال صاحب البحر: قید کراہة إمامة الأعمی فی المحیط وغیرہ بأن لایکون أفضل القوم ، فإن کان أفضلہم فہو أولی ۔ (شامی)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند