• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172611

    عنوان: کیا کرسی پر بیٹھ کر کوئی معذور شخص عزان و اقامت پڑھ سکتا ہے ؟ کیا معذور شخص کرسی پر بیٹھ کر امامت کر سکتا ہے ؟

    سوال: کیا کرسی پر بیٹھ کر کوئی معذور شخص عزان و اقامت پڑھ سکتا ہے ؟ کیا معذور شخص کرسی پر بیٹھ کر امامت کر سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 172611

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1348-1119/H=12/1440

     

    جو شخص معذوری کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرے اس کی اذان و اقامت کی تو گنجائش ہے مگر امامت نہیں کرسکتا چونکہ کرسی پر نماز پڑھنے والا رکوع سجدہ حقیقةً نہیں کرتا بلکہ اشارہ سے رکوع سجدہ کرتا ہے اور اشارہ سے نماز اداء کرنے والوں کے پیچھے حقیقی رکوع سجدہ کرنے والے کی نماز درست نہیں ہوتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند