• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605178

    عنوان:

    اگر امام کا عقیدہ ٹھیک نہیں ہو تو اس كے  پیچھے نماز ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    اگر امام کا عقیدہ ٹھیک نہیں ہو تو اسکے پیچھے نماز ہو جائے گی ؟

    جواب نمبر: 605178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1133-767/B=11/1442

     اگر امام صاحب مشرکانہ عقیدہ رکھتے ہیں تو ان کے پیچھے نماز درست نہ ہوگی۔ اور اگر فسق و فجور، بدعت یا اس جیسی گمراہی کا عقیدہ رکھتے ہیں تو ان کے پیچھے نماز مکروہ ہوگی۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند