• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170599

    عنوان: زانی کی امامت کا کیا حکم ہے

    سوال: نمبر 1 ۔جو شخص زنا کرتا ہو اس کی امامت کا کیا حکم ہے اور اس پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ نمبر 2۔مشت زنی کرنے والے کی امامت کا کیا حکم ہے اور اس پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ نمبر 3۔فحش فلمیں دیکھنے والے کی امامت کا کیا حکم ہے اور اس پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ نمبر 4۔کبیرہ گناہ کرنے والے کی امامت کا کیا حکم ہے اور اس پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ ذرا تفصیل سے جواب دیں اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔آمین

    جواب نمبر: 170599

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:789-688/sd=9/1440

    (۱تا۴) ضابطہ یہ ہے کہ فاسق کی امامت مکروہ تحریمی ہے ، لہذا اگر کوئی شخص گناہ کبیرہ میں ملوث ہواور توبہ نہ کرے ، تو فسق کی وجہ سے اس کی امامت مکروہ ہوگی ؛ لیکن شرعی تحقیق کے بغیر کسی کو مرتکب کبیرہ نہیں قرار دیا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند