• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 602534

    عنوان:

    سجدہ سے اٹھتے وقت اللہ اكبر كی جگہ یا اللہ نكل جانا؟

    سوال:

    نماز کے دوران سجدے سے اٹھتے وقت اللہ اکبر کی جگہ سہواً یا اللہ نکل گیا تو کیا نماز فاسد ہو گئی؟

    جواب نمبر: 602534

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 573-422/H=06/1442

     سجدہ سے اٹھتے وقت زبان سے یا اللہ نکل جانے میں کوئی وجہ نماز کے فاسد ہونے کی نہیں، لہٰذا اس صورت میں نماز فاسد نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند