• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1675

    عنوان: ہماری مسجد میں امام صاحب کے نہ ہونے پرایک حاجی جی بزرگ نماز پڑھاتے ہیں جبکہ وہ قرآن پاک بھی نہیں پڑھے ہیں اور نماز ی قرآن پاک پڑھے ہوئے ہیں، کیا ان کے پیچھے نماز ہوجائے گی؟

    سوال: ہماری مسجد میں امام صاحب کے نہ ہونے پرایک حاجی جی بزرگ نماز پڑھاتے ہیں جبکہ وہ قرآن پاک بھی نہیں پڑھے ہیں اور نماز ی قرآن پاک پڑھے ہوئے ہیں، کیا ان کے پیچھے نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 1675

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 964/ ج= 964/ ج

     

    قرآن پاک پڑھے ہوئے نہ ہونے سے آپ کر مراد کیا ہے؟ کیا پورا قرآن پاک پڑھا ہوا نہ ہونا مراد ہے؟ اگر یہ مراد ہے تو پورے قرآن پاک پڑھے ہوئے مقتدیوں کی نماز درست ہونے کے لیے امام کا پورا قرآن پاک پڑھا ہوا ہونا ضروری نہیں، لیکن اگر حاجی صاحب پورا قرآن پاک پڑھے ہوئے مقتدیوں سے زیادہ مسائل کا علم نہیں رکھتے ہیں اور یہ مقتدی شرعی وضع قطع کے حامل ہیں تو ان میں سے کسی ایک کی امامت حاجی صاحب کی امامت سے افضل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند