• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 178042

    عنوان: میری پیدائش ننہال میں ہوئی اور میں مستقل ننہال میں ہی رہتا ہوں‏، اگر میں والدین کے پاس جاؤں تو وہاں نماز قصر ہوگی یا اتمام؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! دریافت طلب امر یہ کہ میری پیدائش ننہیال میں ہوئی تھی اور مامو کی لڑکی سے میری شادی بھی ہوگئی اب میری رہائش ننہیال ہی میں ہے والدین و بھائی اور بھنوں سے ملاقات کیلئے سال یا چھے ماہ یا زیادہ میں جانا ہوتا ہے تو والدین کے پاس جاکر مجھے نماز قصر کرنی ہوگی یا اتمام حالانکہ ننہیال اور والدین کی بستی کے درمیان مسافت شرعی 80کلومیٹر کی دوری موجود ہے ؟ مدلل جواب سے نوازیں کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 178042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 772-582/B=09/1441

    جب آپ کا مقام پیدائش بھی نانہال ہے، اور شادی بھی نانہال میں ہوئی۔ اور پھر مستقل رہائش بھی نانہال میں ہے تو نانہال ہی آپ کا وطن اصلی ہوگیا۔ اب آپ ۸۰/ کلومیٹر کی دوری پر والدین، بھائی بہنوں سے ملنے کے لئے جائیں گے تو آپ مسافر ہوں گے اور قصر نماز پڑھیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند