• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161864

    عنوان: فجر اور عصر كے بعد نفل اور قضا نماز پڑھنا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ فجر اور عصر کی نماز کے بعد نوافل اور قضاء نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 161864

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1148-977/H=9/1439

    نفل نماز تو مطلقاً ممنوع ہے قضاء نماز بعد نمازِ فجر طلوع سے پہلے اور بعد نمازِ عصر غروب سے پہلے پڑھ سکتے ہیں مگر مسجد میں یا ایسے مواقع میں نہ پڑھیں کہ دیکھنے والے سمجھ لیں کہ قضاء نماز پڑھ رہا ہے ویکرہ قضاوٴہا فیہ لأن التأخیر معصیة فلا یظہرہا اھ در مختار وفي شرحہ رد المحتار ویظہر من التعلیل أن المکروہ قضائہا مع الاطلاع علیہا ولو في غیر المسجد کما إفاد في المنح في باب قضواء الفوائت اھ ۱/۲۶۲ (فی باب الأذان) قال رضي اللہ عنہ وعن التنفل بعد صلاة الفجر والعصر لا عن قضاء فائتة (تبیین الحقائق ج۱/ ۲۳۲، دار الکتب العلمیہ بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند