• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 602317

    عنوان:

    موٴذن اگر حی علی الفلاح بھول جائے تو اذان ہوگی یا نہیں ؟

    سوال:

    اگر موٴذن نے اذان میں حی علی الصلوة پڑھنا بھولے سے چھوڑ دیا بعد اذان یاد آیا تو کیا اب اس پر اذان کا اعادہ ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 602317

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:444-348/sn=6/1442

     اگر اذان کے فورا بعد یاد آیا ہے تو صرف ان کلمات سے لے اخیراذان کے کلمات کو دہرالے ، اگر زیادہ تاخیر ہوگئی ہو تو پھر پوری اذان دہرانا چاہئے۔ (احسن الفتاوی2/285، مطبوعہ:کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند