• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148956

    عنوان: کیا نماز میں اردو میں دعا کرنا جائز ہے یا نہیں صرف عربی میں ہی دعا کر سکتے ہیں؟

    سوال: کیا نماز میں اردو میں دعا کرنا جائز ہے یا نہیں صرف عربی میں ہی دعا کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 148956

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 486-425/sd=6/1438

    نماز خواہ نفل ہو یا فرض دونوں میں دعا عربی ہی میں مانگنا جائز ہے ،اردو میں دعا مانگنے سے نماز فاسد ہوجائے گی۔نیز عربی میں بھی دعائیں ماثورہ پڑھنا جائز ہے، اگر ادعیہٴ ماثورہ کے علاوہ دعا میں ایسے کلمات استعمال کئے، جن کا تعلق غیر اللہ سے بھی متصور ہو، تو اس سے بھی نماز فاسد ہوجائے گی، مثلاً یہ کہا کہ: ”اے اللہ! مجھے فلاں کپڑا پہنادے یا میرا فلانی عورت سے نکاح کرادے“ وغیرہ۔ ویدعو بالدعوات الماثورة أي المنقولة عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم الخ، ویدعو بما یشبہ ألفاظ القرآن۔ (حلبي کبیر ۳۳۵لاہور)اسی طرح نماز پڑھتے ہوئے عن معاویة بن الحکم السلمي في حدیث طویل: ثم قال النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إن ہٰذہ الصلاة لا یصلح فیہا شيء من کلام الناس، إنما ہو التسبیح والتکبیر وقراء ة القراٰن۔ (صحیح مسلم ۱/۲۰۳رقم: ۵۳۷)قال العلامة التہانوي تحتہ: دل الحدیث علی أنہ لا یجوز في الصلاة شيء من کلام الناس، فتفرع علیہ أن الدعاء أیضاً إذا کان یشبہ کلامہم لا یجوز، وہو قول أبي حنیفة وأصحابہ وطاؤس وإبراہیم النخعي۔ (کذا في فتح الباري ۲/۲۶۶، إعلاء السنن ۳/۱۷۲رقم: ۸۹۳دار الکتب العلمیة بیروت)والدعاء بما یشبہ کلامنا نحو: اللّٰھم ألبسني ثوب کذا أو أطعمني کذا أو أقض دیني أو أرزقني فلانة علی الصحیح؛ لأنہ یمکن تحصیلہ من العباد۔ (مراقي الفلاح) وفي الطحطاوي: وذکر في البحر عن المرغیناني ضابطاً: فقال الحاصل أنہ إذا دعا في الصلاة بما جاء عن القراٰن أو في الماثور لا تفسد صلا تہ، وإن لم یکن في القراٰن أو الماثور فإن استحال طلبہ من العباد لا یفسد وإلاَّ یفسد۔ (طحطاوي ۱۷۶، درمختار مع الشامي ۲/۳۷۷زکریا، شرح الوقایة ۱/۱۶۴، حاشیة الطحطاوي ۳۲۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند