• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37486

    عنوان: حی علی الصلاة پر کھڑے ہونا بدعت ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا کہتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں نماز سے پہلے تکبیر میں حی علی الصلاة پر کھڑے ہونا بدعت ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 37486

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 434-360/B=4/1433 مستحب یہ ہے کہ ابتدائے اقامت میں کھڑا ہوجائے، لیکن اگر کسی وجہ سے ابتداء میں کھڑا نہیں ہوسکا تو زیادہ سے زیادہ اسے حی علی الصلاة پر کھڑے ہوجانا چاہیے، علامہ طحطاوی رحمہ اللہ نے حاشیہ طحطاوی علی الدر المختار میں اس کی تصریح فرمائی ہے، اس لیے حی علی الصلاة پر کھڑا ہونا بدعت نہیں کہلائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند