عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 169561
جواب نمبر: 169561
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:671-748/N=11/1440
جی ہاں! صورت مسئولہ میں جب امام صاحب نے قعدہ اولی میں بھول کر ( یعنی: نماز مکمل سمجھ کر) سلام پھیرا اور لقمہ دینے پر جب یاد آیا تو فوراً تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوگئے تو نماز فاسد نہیں ہوئی ؛ البتہ سجدہ سہو واجب ہوگیا؛ کیوں کہ تین یا چار رکعت والی نماز میں قعدہ اولی میں بھول کر سلام پھیرنے سے نماز فاسد نہیں ہوتی ہے، صرف سجدہ سہو واجب ہوتا ہے۔
سلم مصل الظھر مثلاً علی رأس الرکعتین توھماً إتمامھا أتمھا أربعاً وسجد للسھو؛ لأن السلام ساھیاً لا یبطل؛ لأنہ دعا من وجہ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب سجود السھو، ۲:۵۵۹، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند