• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 154486

    عنوان: اگر کوئی شخص نماز جان بوجھ کے چھوڑتا ہے تو کیا اس کی قضا نہیں؟

    سوال: حضرت، یہ بتائیں کہ قضا نماز صرف اس نماز کی ہوتی ہے جو شرعی وجہ سے چھوٹ جاتی ہے؟ اگر کوئی شخص نماز جان بوجھ کے چھوڑتا ہے تو کیا اس کی قضا نہیں؟ ڈاکٹر فیض صاحب کہتے ہیں کہ ایسی نماز جو جان بوجھ کے چھوڑی جائے وہ فوت ہو جاتی ہے، کبھی بھی اس کی قضا نہیں ہے، بس اس کی توبہ کرکے ہی اللہ تعالی سے معافی مانگی جائے۔ برائے مہربانی جواب قرآن و حدیث کے حوالے سے دیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 154486

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1413-1395/M=1/1439

    ڈاکٹر فیض صاحب کی بات بے دلیل ہے قرآن و حدیث اور فقہ و فتاوی میں کہیں ایسا مذکور نہیں ہے کہ جان بوجھ کر چھوڑی جانے والی نماز کی قضاء نہیں ہے، قضاء دونوں صورتوں میں واجب ہے البتہ جان بوجھ کر نماز چھوڑنے کا گناہ و وبال یہ بہت سخت ہے اور ایک مسلمان کی شان سے بعید ہے کہ وہ نماز ترک کرے حدیث میں ہے کہ جو شخص قصداً و عمداً نماز ترک کردے اس نے کفر والا عمل کیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند