• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 23645

    عنوان: امام کے پیچھے مقتدی نے غلط لقمہ دیدیا اور امام نے اس لقمہ کو نہیں لیا اور نماز پوری کردی ،اب اس مقتدی کی نمازجس نے لقمہ دیا تھا ہوئی یااسے نماز دہرانی ہوگی؟

    سوال: امام کے پیچھے مقتدی نے غلط لقمہ دیدیا اور امام نے اس لقمہ کو نہیں لیا اور نماز پوری کردی ،اب اس مقتدی کی نمازجس نے لقمہ دیا تھا ہوئی یااسے نماز دہرانی ہوگی؟

    جواب نمبر: 23645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1252=1003-7/1431

    صورتِ مذکورہ میں لقمہ دینے والے کی نماز بھی صحیح ہوگئی اور امام صاحب اور تمام مقتدیوں کی نماز صحیح ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند