عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 611840
وطن اصلی سے ہرہفتے شرعی سفر كرنے والے كے لیے كیا حكم ہے قصر كا یا اتمام كا؟
میرا یہ سوال ہے میں علی گڈھ کا رہنے والا ہوں۔ دہلی میں جاب کرتا ہوں ۔ ہر ہفتہ کو علی گڈھ واپس جاتا ہوں۔ ایک دن رک کر پھر واپس دہلی آجاتا ہوں۔ دہلی میں رکنے کا ارادہ کبھی 15 دن کا نہیں ہوتا۔ اس صورت میں دہلی میں نماز قصر پڑھیں یا پوری نماز پڑھوں؟اور جب اپنے گھر پہنچے پر نماز کس طرح پڑھی جائے۔ قصر یا پوری نماز۔بہت مہربانی ہوگی۔
جواب نمبر: 611840
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1106-933/B=10/1443
علی گڑھ تو آپ كا وطن اصلی ہے وہاں تو ایك دن یا آدھے دن كے لیے بھی جائیں گے تو آپ پوری نماز پڑھیں گے۔ اور دہلی آپ كا وطن اقامت ہے، وطن اقامت میں جب آپ پندرہ دن ٹھہرنے كی نیت كریں گے جب پوری نماز پڑھیں گے۔ اور پندرہ دن سے كم ٹھہریں گے تو قصر كریں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند