• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603646

    عنوان:

    كیا نفل اور فرض نماز کے سجدے میں قرآنی آیات پڑھی جا سکتی ہیں؟

    سوال:

    قرآنِ حکیم کی وہ آیات جو دعا ہیں جیسے لاالہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین یا ربِ ذدنی علما ، کیا انکو سجدے میں دعا کے لئے پڑھا جا سکتا ہے؟ میں ایسی آیات نفل نماز کے سجدے میں دعا کے طور پہ کئی کئی بار پڑھتا ہوں۔ اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو میرا اسی سے متعلق ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا فرض نماز کے سجدے میں بھی ایسے ہی یہ آیات پڑھی جا سکتی ہیں؟ ازراہ کرم حوالہ جات کے ساتھ جواب سے مشکور فرمائیے گا۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 603646

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 752-673/B=10/1442

     فرض نمازوں کے سجدہ میں تو دعائیں مانگنا بہتر نہیں ہے؛ البتہ نفل نمازوں میں وہ دعائیں مانگنا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہیں، مستحسن ہے۔ اگر قرآنی آیات محض دعا کے طور پر پڑھ لے تو اس کی بھی گنجائش ہے، مگر صرف نفل نمازوں کے سجدہ میں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند