• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36851

    عنوان: کیا قضا نماز پڑھنی چاہئے؟ حدیث کی مدد سے بتائیں؟

    سوال: کیا قضا نماز پڑھنی چاہئے؟ حدیث کی مدد سے بتائیں؟

    جواب نمبر: 36851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 355=355-3/1433 نماز قضا کردینا بڑا گناہ ہے اگر کبھی ہوجائے تو اس کی قضاء ضرور پڑھنی چاہیے، حدیث میں ہے: إذا رقد أحدکم عن الصلاة أو غفل عنہا فلیُصلیہا إذا ذکرہا فإن اللہ عز وجل یقول اَقِمِ الصَّلاةَ لِذِکْريْ۔ (مسلم شریف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند