• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 31030

    عنوان: اقامت هوچكنے كے بعد فجر كی سنتیں پڑھنا؟

    سوال: سلفی امام کہتے ہیں کہ فجر میں جب اقامت ہوجائے تو اس وقت سنت پڑھنا جائز نہیں ہے ۔جماعت سے نماز پڑھنے کے بعد سنت پڑھو، حنفی جو کہتے ہیں کہ پڑھ سکتے ہیں وہ غلط ہے ، اس لیے کہ حدیث سے یہ ثابت نہیں ، وہ یہ بھی کہتے ہیں صحیح حدیث سے ثابت ہے تو دلیل دکھاؤ۔ اس لیے آپ سے گذارش ہے کہ تفصیلی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 31030

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 685=685-4/1432 سلفی امام کی بات احادیث سے ناواقفیت کی دلیل ہے، حنفی مسلک برحق اور سنت کے مطابق ہے، احادیث میں سنت فجر کی سب سے زیادہ تاکید اور اس کا استثناء منقول ہے، إذا أقیمتِ الصلاةُ فلا صَلاة إلا المکتوبة إلاّ رکعتي الفجر (سنن کبری) اور صَلّوا وإِنْ طَردتْکم الخیلُ (حاشیہ أبي داوٴد) اگر فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ایک رکعت بلکہ قعدہ اخیرہ بھی ملنے کی توقع ہو تو سنت فجر ایک کنارے ہوکر کسی ستون وغیرہ کی آڑ میں پڑھ لینی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند