عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 66493
جواب نمبر: 66493
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 758-662/D=10/1437
جی ہاں! وتر کے بعد نفل نماز پڑھنا صحیح ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عامةً معمول یہ تھا کہ بہت طویل نماز تہجد پڑھتے تھے یہاں تک کہ پیروں پر ورم آجاتا تھا اس کے بعد صبح صادق کے قریب وتر پڑھتے تھے پھر بیٹھ کر دو نفل پڑھتے تھے اس طرح وتر کے بعد نفل پڑھنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔
سوال میں ذکر کردہ حدیث کا مفہوم یہ ہوا کہ اگر چہ وتر کے بعد نفل پڑھنا جائز ہے مگر وتر آخر میں پڑھنا مستحب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند