• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 64281

    عنوان: براہ کرم، فجر کی قضا نماز پڑھنے کا صحیح طریقہ بتائیں۔

    سوال: براہ کرم، فجر کی قضا نماز پڑھنے کا صحیح طریقہ بتائیں۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 64281

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 401-307/D=5/1437 ہرنماز وقت کے اندر جماعت کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے اگر کسی سخت ضرورت یا مجبوری سے جماعت چھوٹ جائے تو کوشش کی جائے کہ وقت کے اندر اندر تنہا یا جماعت کے ساتھ ادا کرلی جائے، اگر کسی وجہ سے وقت کے اندر نہیں پڑھ سکا اور نماز قضا ہوجائے تو پھر اگلی نماز کا وقت آنے یا اگلی فرض نماز پڑھنے سے پہلے پہلے قضا نماز ادا کرلی جائے کیونکہ صاحب ترتیب ہونے کی صورت میں پچھلی نماز پڑھے بغیر اگلی نماز صحیح نہ ہوگی، فجر کی نماز قضا ہونے کی صورت اگر اسی دن زوال سے پہلے قضا کرے تو سنت اور فرض دونوں پڑھے اور اگر زوال کے بعد یا آئندہ کبھی قضا کرے تو صرف فرض ادا کرے۔ اس تفصیل سے اگر آپ کی بات کا جواب پورا ہوگیا تو ٹھیک ہے ورنہ اپنا سوال اور واضح کرکے لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند