• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148256

    عنوان: مکروہ وقت میں فجر کی نماز ادا کرنا؟

    سوال: نیند کے غلبے کی وجہ سے صبح عین فجر کا وقت قتم پر بیدارہ ہوا تو کیا فوراً نماز فجر عدا کر سکتا ہوں جبکہ مکروہ وقت شروع ہونے کو ہے ۔یا مکروہ وقت ختم ہونے کا انتظار کرنا چاہئے ۔برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 148256

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 534-564/L=5/1438

    اگر مکروہ وقت شروع ہونے سے پہلے فجر کی نماز ادا کرنا ممکن ہو تو فجر کی نماز ادا کی جائے ورنہ کچھ توقف کیا جائے اور جب مکروہ وقت ختم ہوجائے اس وقت فجر کی نماز ادا کی جائے؛ کیونکہ اگر دورانِ نماز مکروہ وقت شروع ہوگیا تو نماز فاسد ہوجائے گی۔ بخلاف الفجر أي فإنہ لا یوٴدی فجر یومہ وقت الطلوع، لأن وقت الفجر کلہ کامل فوجبت کاملة، فتبطل بطرو الطلوع الذی ہو وقت فساد․ (شامي: ۲/ ۳۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند