• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 602447

    عنوان:

    كورونا سے بچنے كے نام پر مسجد نہ جانا؟

    سوال:

    جب کہ اب لاک ڈاؤن نہیں ہے ، مگر اب بھی کورونا موجود ہے، لیکن مسجدوں میں نماز اور نماز جمعہ شروع ہوچکی ہے، اس کے باوجود زید کشن گنج (بہار) میں مسجد میں نہیں جارہاہے کورونا سے بچنے کے نام پر، تو کیا اس کی اجازت ہے؟ اس بارے میں کیا شرعی مسئلہ ہے؟

    براہ کرم، جواب دیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 602447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:449-302/sd=6/1442

     جب مسجدوں میں نماز شروع ہوچکی ہے اور قانونا بھی اجازت ہے تو زید کو چاہیے کہ وہ مسجد میں آکر جماعت سے نماز ادا کرے، شرعی عذر کے بغیر مسجد کی جماعت ترک کرنا گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند