• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160523

    عنوان: سجدے میں ایڑیاں باہم ملی ہونی چاہئیں یا الگ الگ؟

    سوال: میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا نماز میں سجدہ کے دوران دونوں پیروں کی ایڑی ایک دوسرے سے ملی ہوئی ہونی چاہئے یا الگ ہونا چاہئے؟

    جواب نمبر: 160523

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:915-916/H=9/1439

    نماز میں دوارنِ سجدہ دونوں پیر کی ایڑیوں کو الگ الگ رکھنا چاہیے ۔ (مستفاد: امداد الاحکام: ۲/ ۹۱، ط: زکریا) (باقیات فتاوی رشیدیہ: ۱۷۱-۱۷۲، ط: حضرت مفتی الٰہی بخش اکیڈمی کاندھلہ) (کذا فی فتاوی دارالعلوم دیوبند قدیم: ۲/ ۲۰۲-۲۰۴، ط: دارالعلوم دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند